Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۲ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں امریکا کا پلڑا بھاری نہیں ہے: نیو یارک ٹائمز

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کا رویہ، امریکا اور اسرائیل کے لئے المیہ تھا۔

نیویارک ٹائمز نے ایران کے مقابلے میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ کی پالیسی نہ صرف ایران بلکہ امریکا اور اسرائیل کے لئے بھی تباہ کن تھی۔

مشہور مقالہ نگار تھامس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز میں اپنے مقالے میں لکھا کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکلنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ سرد جنگ کے بعد کا سب سے بڑا احمقانہ اور غیرتخلیقی فیصلہ تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مقالے میں آیا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کے پیش نظر کہا جا سکتا ہے کہ ایران پہلے سے زیادہ تیاری اور مضبوطی کے ساتھ ویانا مذاکرات میں شرکت کر رہا ہے۔

فریڈمین نے اسی طرح اپنے مقالے میں لکھا کہ اس بار ویانا مذاکرات میں بائیڈن حکومت کا پلڑا بھاری نہيں ہے اور اب بائیڈن، ایران کے خلاف زیادہ ڈینگ نہيں مار سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سفارتی مقابلہ کرکے انہوں نے خود کو پھنسا لیا ہے۔

 

ٹیگس