ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں اور اجتماعات میں بھرپور شرکت کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں امام خمینی رح کے افکار کے عالمگیر ہونے کی علامت قرار دیا۔
ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں آج یوم قدس کی ریلیاں نکالی گئیں جن میں فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار اور غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی گئی ایران کے شہروں کی فضا گھنٹوں امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی
بیت المقدس اور فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں سب سے بڑی بحری پریڈ اور مشقیں، ایران اور استقامتی محاذ کے رکن ملکوں میں منعقد ہوئیں۔
ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے عالمی اداروں اور تنظیموں سے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت اور صیہونی جرائم رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی یوم القدس کے موقع پر مزاحمتی قوتوں کے ممکنہ حملوں کے خوف سے غاصب صیہونی حکومت کو مکمل چوکس کردیا گیا ہے۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع کو پورا ایران، مسجد الاقصی کی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھے گا۔
ایران کے عوام نے بے مثال استقامت کے ذریعے تسلط پسند طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
ایران کی ائیر فورس کے افسروں اور کمانڈروں نے انقلاب اسلامی کے سپریم کمانڈر امام خامنہ ای کی خدمت میں 19 بہمن مطابق 8 فروری کی مناسب سے فوجی سلامی پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر سید ابراہیم رئیسی نے عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران میں مختلف ادیان اور مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی انقلاب اور اس کی کامیابیاں اور ثمرات تمام ایرانی عوام سے متعلق ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی قوم یا مذہب سے ہو۔
ایران میں ۱۱ فروری سنہ ۱۹۷۹ کو امام خمینی (رہ) کی قیادت میں اسلامی انقلاب، کامیابی سے ہمکنار ہوا، وہی کامیابی کہ جو ایرانی عوام کی بے نظیر جانفشانیوں کے ساتھ ساتھ اپنے قائد سے انکی مکمل حمایت و وفاداری کی مرہون منت تھی۔