Apr ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۷
علامہ اقبال حضرت امام حسین کو حقیقی معلم قرآن کے طور پر تسلیم کر تے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ قرآن میں موجود اسرار و رموز کی تعلیم ہمیں حسین نے دی اور حسین ہی وہ حقیقی مفسر قرآن ہیں، جنھوں نے قرآن کی عملی تفسیر مسلمانوں کے سامنے رکھ دی۔ امام حسین نے اپنے مالک حقیقی کے ساتھ عشق و محبت کی شمع جلائی، جس سے ہم نے بھی روشنی حاصل کی اور اسی روشنی کی وجہ سے آج ہمارا ایمان تازہ ہے اور ہمارے اندر ایمان کی روح پیدا ہوگئی۔