آسٹریا میں ایران کے سفارت خانے کی کوششوں سے مختلف بیرونی سفرا کی شرکت سے نوروز کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔
ایران میں جوں جوں عید نوروز نزدیک آ رہی ہے بازاروں میں عید کی خریداری بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس موقع پر بازاروں اور شاپنگ مال میں بہت رش ہے اور لوگ رات دیر گئے تک عید نوروز کی شاپنگ کرتے ہیں۔
نوروز سے قبل قدیم ایرانی رسم و رواج میں سے ایک شہداء اور مرنے والوں کو یاد کرنا ہے اور اس سلسلے میں ایرانی سال کی آخری جمعرات کے موقع پر اپنے عزیزوں کی قبروں کی زیارت اوران کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔
نوروز کے موقع پر ایران کے شمال مغربی علاقوں میں واقع ارومیہ جھیل بھی سیاحوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ہر سال نوروز اور ایرانی نئے سال کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد کیش بندرگاہ کا رخ کرتی ہے۔
ایرانی نئے سال اور نوروز کے آغاز کے تیسرے دن صوبہ ہمدان کے گاؤں حیدری غازی خانی سیاحتی مرکز میں مختلف طبقوں کے لوگوں کی موجودگی میں جشن نوروزگاہ کا انعقاد کیا گیا۔
نوروز کی چھٹیوں کے دوران کرمانشاہ میں سیاحتی بسیں چلائی گئی ہیں اور سیاح تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہجری شمسی سال 1402 کے پہلے دن کو حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور زائرین اور مشہد مقدس کے مکینوں سے خطاب کیا۔
سحر نیوز رپورٹ
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے پیغام نوروز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن کا پیغام نوروز جھوٹ کا محض ایک پلندہ ہے۔