امریکا کا منافقانہ پیغام نوروز مسترد، ایران کی وزارت خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کے منافقانہ پیغام نوروز کے جواب میں کہا ہے کہ ایرانی عوام اپنے دوستوں اور دشمنوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی حکام کی عیارانہ چاپلوسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اپنے دوستوں اور دشمنوں کو اچھی طرح پہچانتے ہيں اور اس جھوٹے و مضحکہ خیز ڈرامے کے پیچھے چھپی ہوئی شیطانی نیتوں سے باخبر ہيں۔
ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ گذشتہ چالیس برسوں سے امریکی حکام عیارانہ چاپلوسی کے ذریعے، عید نوروز کے موقع پر ہفت سین دسترخوان بچھاتے ہيں اور نوروز کا پیغام مبارک باد دیتے ہيں اور ساتھ ہی ایران کی شریف قوم کے خلاف ہر طرح کا زیادہ سے زيادہ دباؤ ڈالتے ہيں اور ایرانیوں کے لئے ان کی ہرسال کی عیدی نئی پابندیاں نافذ کرنا ہوتی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی اپنے دوستوں اور دشمنوں کو اچھی طرح پہچانتے ہيں اور امریکیوں کے اس جھوٹے و مضحکہ خیز ڈرامے کے پیچھے چھپے ہوئے ان کے شیطانی ارادوں سے آگاہ ہيں۔