اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکہ میں اپنے اثر و نفوذ کی بدولت، امریکی حکومت کو جنگ میں براہ راست دخل دینے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
ایک صیہونی سیکوریٹی ماہر نے لبنان اور یمن پر امریکہ کے حملے کو لا حاصل بتایا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ انروا نے خبردار کیا ہے کہ غذائی اشیاء اور ایندھن کو جنگی ہتھیار بنائے جانے کی بنا پر غزہ کا بحران نہایت ابتر ہوتا جا رہا ہے۔
غزہ میں گزشتہ چویس گھنٹے میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد تیئس ہزار آٹھ سو سے تجاوز کرگئی۔
حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اس کے جاں بازوں نے غاصب اسرائیل کے مزید 3 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
دنیائے عرب کے نامور صحافی عبدالباری عطوان نے اپنے ایک مضمون میں استفسار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور اس کے ذریعہ توہین کئے جانے کی بابت مصر کب تک خاموش رہے گا؟
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ستائیس بائیس کو صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
غاصب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی، موساد، کے سابق سربراہ ایفریم ہیلیوی Efraim Halevy نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو حماس کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں لہٰذا انہیں اب استعفیٰ دے دینا جاہیے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان کے ذریعہ اسرائیل کے جاسوسی مراکز اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے سینئر عہدیدار کا دعوی ہے کہ اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگانا ایک خطرناک عمل ہے۔