لبنان میں ایک کے بعد ایک ہونے والے الیکٹرانک اور وائرلیس آلات میں دھماکے اور اسکے علاوہ غزہ کے تازہ ترین حالات اور صیہونی دہشتگردی کے تناظر میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا اہم خطاب ہونے والا ہے۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے نائب روسی وزیراعظم نے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے مختلف شعبوں میں تہران اور اسلام آباد کے مشترکہ تعاون کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے مقابلے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان حکام سے شدید احتجاج کیا ہے۔
ہندوستان پانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا ہے۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی سے متعلق بہتر کروڑ ڈالرز کے دو منصوبوں پر دستخط کئے گئے۔
حکومت پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیرہ روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان نے اپنے میزائلی پروگرام کے خلاف امریکی پابندیوں کو مخاصمانہ قرار دے دیا ہے۔
ہندوستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں مسلسل پانچویں جیت درج کی ہے۔ چین میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے حکومت عوام سے قربانی مانگ رہی ہے، حکومت نے ریلیف نہ دیا تو عوام مہنگی بجلی اور گیس کے بل ادا نہیں کریں گے۔