Apr ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی مسجد الاقصی پہنچیں، اسماعیل ہنیہ کی اپیل

صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر رات کی تاریکی میں دھاوا بول کر درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے صیہونی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں اور سن انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد کی حفاظت کرنے مسجدالاقصی پہنچیں۔

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما زیاد النخالہ نے بھی تاکید کی ہے کہ مسجد الاقصی میں پیش آنے والے واقعات فلسطینی و اسلامی مقدسات کے لئے سنجیدہ خطرہ شمار ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی غاصبوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے فلسطینیوں کو پوری توانائی کو بروئے کار لانا ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول اور اسلامی تشخص کے نمونے کی حیثیت سے مسجد الاقصی مسلسل صیہونی جارحیت و بربریت کا نشانہ بن رہی ہے جبکہ اس مقدس مقام کا دفاع کیا جانا نہایت ضروری ہے۔ 

ٹیگس