ایران میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے مقامی طور پر ساختہ پہلے صنعتی الیکٹرواسٹیٹک ایکسلریٹر کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ اور ایران کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر بھی موجود تھے۔
ہندوستان کا خلائی ادارہ اسرو سیٹیلائٹس کو خلا میں بھیجنے کے شعبے میں دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اسی تناظر میں اُس نے پچھلے پانچ برسوں کے دوران 19 ممالک کے 177 سیٹلائٹس کو کامیابی سے خلا میں پہنچایا ہے۔
ایران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے شعبۂ ایئرو اسپیس کے طلبہ نے ماڈل ہوائی جہازوں کی ساخت کے بین الاقوامی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ہندوستان کے پہلے پرائیویٹ خلائی راکٹ کو آج خلا میں چھوڑا جانا تھا جو اب 18 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
امریکی ریاستوں نبراسکا اوراوریگان کی عدالت نے گوگل پر 391 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے جو کمپنی کی اپنے صارفین کے بارے میں غیر قانونی جاسوسی اور لوکیشن دریافت کرنے پر لگایا گیاہے۔
رواں ہفتے ایران نے اپنے نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں تیار شدہ قائم ۱۰۰ نامی سیٹیلائٹ کیریئر کا کامیاب ٹیسٹ کیا جس نے اُس کی دشمن طاقتوں بالخصوص پابندیوں کے عادی ہو چکے امریکہ کو حیرت میں ڈال دیا۔
چین نے اپنے خلائی سٹیشن کی تکمیل کےلئے آخری موڈیول خلا میں لانگ مارچ 5 راکٹ کے ذریعے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔
ایران نے زنجان میں آریان 2 کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ہے جو شمال مغربی ایران میں بجلی کی بڑھتی کھپت کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس پلانٹ میں ای گیس ٹربائن نصب کی گئ ہیں جن کی کارکردگی 54 فیصد ہے۔
چین نے خلاء میں اپنا ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی سے چھوڑا ہے جس کا بنیادی مقصد نئی ٹیکنالوجی کی تصدیق کرنا ہے۔
ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کے سب سے وزنی خلائی راکٹ ایل وی ایم کے تھری کی روانگی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔