Jul ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران خلا میں لہرانے جا رہا پرچم، اب آسمان میں ملے گآ کوثر، اگلے آٹھ برسوں میں ہو گا کمال

ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے نے رواں ایرانی سال میں اپنے خلائی پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ایرانی سال میں 6 سے 8 سیٹ لائٹ خلا میں روانہ کئے جائیں گے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے کے چیئر مین حسن سالاریہ نے بدھ  کو ایک پریس کانفرنس میں رواں ایرانی سال کے لئے ملک کے خلائی منصوبوں کی وضاحت کی۔

حسن سالاریہ نے بتایا کہ  20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے رواں ایرانی سال میں مجموعی طور پر 6 سے 8 سیٹ لائٹ خلا میں روانہ کئے جائيں گے جن میں سے  کوثر، ظفر2 اور طلوع 3 نامی سیٹ لائٹ غیر ملکی خلائی شٹل سے اور چند سیٹ لائٹ ملکی خلائی شٹل کے ذریعے خلا میں بھیجے  جائيں گے۔

ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے کے سربراہ نےگزشتہ ایرانی سال میں خلا میں بھیجے جانے والے پارس 1 سیٹ لائٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ پارس 2 سیٹ لائٹ کی تیاری کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔

حسن سالاریہ نے اسی کے ساتھ بتایا کہ ناہید 3 سیٹ لائٹ تکمیل کے مراحل میں ہے اور پارس 3 سیٹ لائٹ کی ڈیزائننگ اور تیاری پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

ٹیگس