Jan ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • مصنوعی ذہانت کا کمال، کورونا میں اب آر ٹی، پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں

سائنس دانوں نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت سسٹم تیار کیا ہے جس سے کورونا میں مروجہ ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سحر نیوز/ سائنس و ٹیکنالوجی: سڈنی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کا ایک سسٹم تیار کیا ہے جس کے ذریعہ کورونا کے انفیکشن کا 98 فی صد سے بھی زیادہ صحیح پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سسٹم میں سینہ کے ایکس رے کے ذریعہ تشخیص کی جاتی ہے۔

کورونا کی تشخیص کے لئے اس وقت رائج آر ٹی، پی سی آر ٹیسٹ کی نسبت مصنوعی ذہانت کا نیا سسٹم زیادہ مفید واقع ہوسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی کے پروفیسر امیر حسین گندمی مطابق پی سی آر (Polymerase chain reaction,PCR) ٹیسٹ سست اور مہنگا ہوسکتا ہے اور منفی نتائج بھی دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا نیا سسٹم ان ممالک میں خاص طور پر مفید ہوسکتاہے جہاں اعلی سطح پر کورونا کے تجربات کئے جا رہے ہیں۔

پروفیسر امیر ایچ گینڈومی نے کہا کہ کورونا کی عام علامات میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں مشکل اور گلے میں خارش شامل ہے لیکن کورونا کو فلو اور دسری فسسم کے نمونیاؤں سے الگ کرنا مشکل ہوسکتا ہے لیکن مصنوعی ذہانت کا نیا سسٹم کورونا کے معاملات، عام معاملات اور نمونیہ کے درمیان جلد اور صحیح طریقے سے فرق ظاہر کرنے پر قادر ہے۔

 

ٹیگس