خلائی میدان میں ایران کی ایک اور کامیابی، سیٹلائٹ "ثریا" خلا میں بھیج دیا گیا + ویڈیو
ایران نے اپنا سیٹلائٹ "ثریا" کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران نے زمین سے 750 کلومیٹر مدار میں اپنا سیٹلائٹ "ثریا" کامیابی کے ساتھ پہنچا دیا ہے۔
گزشتہ چار عشروں میں ایران نے خلائی ٹیکنالوجی کے حصول کے میدان میں مسلسل اور فروغ پذیر اقدامات کیے ہیں۔
اگرچہ دشمنوں نے ہر قسم کی پابندیاں عائد کرکے خلائی صنعت سمیت ایران کی اقتصادی اور سائنسی ترقی کو روکنے کی کوشش کی ہے لیکن تمام پابندیوں اور دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے خلائی اور خلا سے متعلق مختلف قسم کی ٹیکنالوجی حاصل کی ہے جسے ایران کی ایک عظیم کامیابی سمجھنا چاہئے۔
ایران کے خلائی پروگرام اور مغربی ایشیائی خطے کے دیگر ممالک میں فرق یہ ہے کہ ایران اپنی ملکی صلاحیت پر استوار رہا ہے اور اس نے اپنی داخلی و مقامی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایک ایرانی سیٹلائٹ زمین سے 750 کلومیٹر کے فاصلے پر مدار میں بھیجا گیا ہے۔