یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے آغاز کے تقریبا پانچ مہینے بعداس علاقے میں دس لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت سے دوچار ہوگئے ہيں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی نسل کشی کے تعلق سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بے عملی اور خاموشی، اس صدی کا سب سے بڑا المیہ ہے۔
امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جنیوا میں اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ دنیا شرمناک ترین اخلاقی اور انسانی بحران کا شکار ہوچکی ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات بند کی جائیں۔
تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ امریکہ کے تیسری بار ویٹو کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے۔
امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے سلامتی کونسل کی مجوزہ قرارداد کو ویٹو کئے جانے پر مختلف ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔
امریکہ نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی مجوزہ قرارداد کو جو اس بار عرب ملکوں کی نمائندگی میں الجزائر کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی تھی، تیرہ مثبت ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ویٹو کردیا۔
افغانستان کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی نمائندے اور سفیر نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کے مسائل کو علاقائی نقطہ نظر سے حل کرنے پر تاکید کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش کے نام ایک خط میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں رفح کے باشندوں کے قتل عام کی بابت خبردار کیا ہے۔