نیویارک پہنچتے ہی ایرانی وزیر خارجہ نے شام سے بیرونی فوجیوں کے انخلاء پر کی تاکید
ایران کے وزیر خارجہ نے شام سے بیرونی فوجیوں کے انخلاء پر تاکید کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اناسیویں اجلاس کے موقع پر شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیر پڈرسن سے ملاقات کی ۔وزیرخارجہ نے اس ملاقات میں شام میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی فوجیوں کو چاہئے کہ شام کے قلمرو سے باہر نکل جائيں اور اس ملک کی تعمیر نو کا کام جلد سے جلد شروع کیا جائے۔
عباس عراقچی نے غزہ و لبنان کے حالات کے بارے میں کہا کہ لبنان اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم اگرچہ اس حکومت کی بیچارگی کی وجہ سے انجام پا رہے ہيں لیکن اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی شام کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیرخارجہ کو اس سلسلے میں کئے جانے والے تازہ ترین اقدامات سے آگاہ کیا۔
ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جمعے کی شب ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچے ہيں۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بھی اتوار کی صبح ایک سیاسی وفد کے ہمراہ نیویارک کے لئے روانہ ہوئے ہيں۔