Sep ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بےعملی صیہونی حکومت کو گستاخ بنا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بے عملی صیہونی حکومت کے جرائم کے جاری رہنے کی اہم وجہ ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا امریکہ، اور اسرائيل کے دیگر مغربی حامیوں کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عدم اقدام اس بات کا باعث بنا ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت مہم جوئی اور جرائم کا سلسلہ جاری رکھے۔ سید عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا کہ میں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے دوسرے مغربی حامیوں کی رکاوٹوں کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عدم اقدام در اصل ناجائز صیہونی حکومت کے جرائم اور مہم جوئی کی بنیادی وجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں سکریٹری جنرل کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ وہ جارحیت اور نسل کشی کے خلاف عالمی برادری کی آواز بنیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عالمی برادری کو صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف موثر کارروائی کرنے کے لیے متحرک کریں۔
سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ میں نے سکریٹری جنرل کو یاد دلایا کہ امریکہ غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے جرائم میں قطعی طور پر شریک ہے، جیسا کہ سید مزاحمت کو بھی امریکہ کی طرف سے دیئے گئے 5000 پاؤنڈ کے بنکر بسٹر ہتھیار سے شہید کیا گيا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات کے دفاع اور صیہونی حکومت کی خباثت کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایران لبنان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ٹیگس