Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • اگر صیہونی حکومت کوئی نئی خباثت کرے تو ہمارا اگلا جواب اور تباہ کن ہوگا، اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے صیہونی حکومت کو نئے میزائلی جواب کے بارے میں کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے نئی خباثت کی تو اگلا جواب اور تباہ کن ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے  نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق منگل کے روز نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنانے اور اسلامی جمہوریہ کے اقتدار اعلی پر حملہ کرنے والی صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کا ایران کی جانب سے جواب، قانونی، منطقی اور جائر ہے۔
ایران کے نمائندہ دفتر نے مزید کہا ہے کہ  صیہونی حکومت کے رد عمل اور نئی خباثت کی صورت میں ایران کا اگلا رد عمل اور تباہ کن ہوگا۔ خطے کے ممالک اور صیہونیوں کے حامی اس حکومت سے اپنا حساب کتاب الگ کرلیں۔

ٹیگس