Sep ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • صیہونی جارحیت بند کرائی جائے، ایران کا سلامتی کونسل سے مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے علاقے میں صیہونی حکومت کی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لبنان میں حالیہ دنوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے وسیع دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گيا اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف انسان دوستانہ اصول و قوانین کو پامال کیا گيا بلکہ وسیع پیمانے پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گيا۔ انھوں نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے میں ناجائز صیہونی حکومت کی جارحیت اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔ وولکر ترک کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہنا تھا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔

ٹیگس