سحر نیوزرپورٹ
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹس اراکین سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے مواخذے کی کاروائی کا جائزہ لینے کے لئے واشنگٹن واپس پہنچ جائیں۔
امریکہ کے مختلف شہروں میں اب بھی صدارتی انتخابات میں شکست خوردہ ٹرمپ اور فتحیاب قرار دئے گئے جوبائیڈن کے حامیوں کے مابین ٹکراؤ اور شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک دسیوں افراد شدید طور پر زخمی ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ نے ہر چند کہ مواخذے کی تحریک سے ڈر کر اپنی شکست کا اعلان کیا تاہم وہ جو بائیڈن کے حوالے سےاپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔
امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور پولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے جب کہ 52 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی صدر کے مخالفین نے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد ٹرمپ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے پرغور شروع کر دیا ہے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال پر واشنگٹن میں اکٹھا ہونے والے انکے حامیوں کے انتہاپسندانہ اقدامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔