Jan ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

امریکی صدر کے مخالفین نے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد ٹرمپ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے پرغور شروع کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ اور نائب صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کے لئے نا اہل قرار دینا ہوگا، نائب صدر مائیک پینس اور کابینہ کو ٹرمپ کی اہلیت کے خلاف ووٹ کرنا ہو گا، کابینہ کے فیصلے کے بعد امریکی نائب صدر کو قائم مقام صدر کا چارج ملے گا۔ تاہم نائب صدر مائیک پینس نے ٹرمپ کو عہدے سے فوری طور پر برطرف کرنے کی مخالفت کی۔

امریکہ کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ ڈیمو کریٹ لیڈر سمیت 100 سے زائد ارکان کانگریس نے ٹرمپ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کانگریس سے اپیل کرنے کا اختیار ہوگا، ٹرمپ کی اپیل کے بعد دونوں ایوانوں کو دو تہائی اکثریت سے ٹرمپ کو نااہل قرار دینا ہوگا، ٹرمپ کی صدارت کے خاتمہ میں صرف 12 روزباقی ہیں۔

واضح رہے کہ قانونی ماہرین کے مطابق صدر کی کابینہ کی اکثریت 25 ویں ترمیم کے حق میں فیصلہ دیتی ہے اور اگر کابینہ کے فیصلے کی توثیق نائب صدر کردے تو موجودہ صدر برطرف اور نائب صدر بطور صدر ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔

ٹیگس