Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی ہٹ دھرمی، جو بائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ٹرمپ نے ہر چند کہ مواخذے کی تحریک سے ڈر کر اپنی شکست کا اعلان کیا تاہم وہ جو بائیڈن کے حوالے سےاپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے آئندہ صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ اشارہ دیتاہے کہ امریکی پارلیمنٹ میں تشدد اور خون خرابے کے بعد انہوں نے اقتدار منتقلی کو بھلے ہی قبول کرلیا ہو لیکن وہ ابھی بھی انتخابی نتائج کو لے کر مخالفت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے جو بائیڈن کی جیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن (Joe Biden) 20 جنوری کو امریکہ کے نئے صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کانگریس کی عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے مقتدر حلقوں کی جانب سے انتقال اقتدار میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ٹیگس