فلسطین کے حامی مظاہرین نے امریکا کی صیہونی لابی ایپک کی جانب سے صیہونی حکومت کی بے دریغ اور غیر مشروط حمایت کو غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام کے عوامل میں شمار کیا۔
امریکہ کے مختلف شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کے حق میں نعرہ لگائے۔
امریکہ نے بحیرہ احمر کے آسمان پر یمنی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ، جنگ بندی کے بعد غزہ تک صحافیوں کی رسائی کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہے۔
عراق کے ایک سینئر سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کی کارروائی کا تہران کو علم نہیں تھا اور یہ مکمل طور پر فلسطینیوں کا اپنا فیصلہ تھا۔
پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں الکونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی چھاؤنی پر ایک بار پھر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
ہزاروں امریکیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور حماس کے درمیان ایک ایسا تجرباتی معاہدہ ہوا ہے جس کی بنیاد پر پنج روزہ جنگ بندی کے عوض غزہ میں موجود درجنوں صیہونی جنگی قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں جنگ جاری رہنے کی صورت میں ، جنگ کا دائرہ مزید پھیل سکتا ہے۔