دہشت گرد اسرائیلی حکومت پھر ہوئی مجبور، حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان مذاکرات
بعض میڈیا ذرائع نے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی خبردی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لئے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان، غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے یہ مذاکرات قاہرہ میں ہورہے ہيں۔اس رپورٹ کے مطابق مزید جنگی قیدیوں کی آزادی، اور غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل بھی مذاکرات کے موضوعات میں شامل ہے۔

اس سے پہلے ایک امریکی ٹی وی چینل نے، ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکی اسرائیلی جنگی قیدی عیدان الیکزنڈر کی رہائی کے فورا بعد حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوجائيں گے۔ ابلاغیاتی ذرائع نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی اسرائیلی جنگی قیدی عیدان الیکزنڈر کو آج غزہ کے علاقے خان یونس میں عالمی ریڈکراس کے حوالے کیا جائے گا۔صیہونی حکومت نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ عیدان الیکزنڈر اسرائیلی فوج میں شامل تھا۔