May ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • یمن کے عوام نے فتح کا منایا جشن، امریکا کے بعد اب اسرائیل کی باری

یمن کے عوام ایک بار پھر غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک بہت بڑی ریلی نکالی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: خبروں کے مطابق یمن کے عوام نے صوبہ صعدہ کی سڑکوں پر نکل کر ایک تاریخی نکالی۔ ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں شریک یمنی شہری غزہ کی حمایت اور امریکا اور نیزصیہونی حکومت کےخلاف نعرے لگارہے تھے۔  ریلی کے شرکا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ کی مدد سے امریکا کو شکست دے دی ہے اب اسرائیل کو بھی شکست دیں گے-

ریلی کے شرکا نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے خلاف یمنی فوج کے حملوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت آخری دم تک جاری رکھیں گےاس درمیان یمن پر امریکی حملے روکنے کےٹرمپ کے اعلان کے بعد ایک امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہےکہ امریکی انتظامیہ اس جنگ سے باہرنکلنے کی کوشش کررہی تھی۔

دوسری جانب امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ مارچ سے اب تک یمن پر امریکی حملے میں امریکا کو ایک ارب ڈالر سے زائد اخراجات برداشت کرنے پڑے ہيں اس دوران کے متعدد جنگی طیارے اور ڈرونزبھی یمنی فوج نے تباہ کئے ہیں۔

 

ٹیگس