شام کے مشرقی علاقے میں استقامتی فورسز کے تازہ ترین آپریشن میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے عین الاسد چھاونی کو دو ڈرونوں سے نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا نے ریلی نکالی۔ اس ریلی کے شرکاء نے جن کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھے، فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے جنگ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی جانب سے کی جانے والی حمایت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے حملے کو اپنے دفاع کے لئے اس کا قانونی حق قرار دیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے۔
غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت صیہونی حکومت کی بھر پور مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کررہی ہے لیکن امریکی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ جنگ کے خلاف ان کے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکہ کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ میں نسل کشی کو روکنے میں ناکامی پر ملک کے صدر پر مقدمہ دائر کیا اور مطالبہ کیا کہ بائیڈن فلسطین کے ساتھ جنگ میں تل ابیب کا ساتھ نہ دیں۔
غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے ایک معترض نے امریکی صدر جو بائيڈن کی تقریر کا سلسلہ منقطع کر دیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کے کچھ سینئر حکام، اسرائیل کے کچھ حصے کو قابل دفاع قرار نہيں دیتے۔
مشرقی شام میں کونیکو آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔