شام، حمیمیم ائیربیس پرصیہونی ڈرون کا حملہ ناکام
شام میں امریکیوں کی غیر قانونی موجودگی اور اس کی جانب سے صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کی حمایت، دہشت گردوں کی بقا پر منتج ہوئی ہے۔
شام کے الاخباریہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبے حمص میں واقع ٹی فور نامی فوجی ایئر پورٹ کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش تاہم شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹوں نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اس دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے کم سےکم چار راکٹ بھی فائر کیے جو مذکورہ فوجی اڈے کے اطراف میں گرے اور ان سے بہت معمولی نقصان ہوا ہے۔
دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے جوانوں نے متعدد میزائلوں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا جبکہ ایک اسرائیلی طیارہ شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا ہے۔
باقی ماندہ اسرائیلی طیارے علاقے سے دم دبا کر فرار ہوگئے۔اسرائیل نے رواں سال اپریل میں بھی ٹی فور فوجی ایئر بیس پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔
حالیہ دنوں انجام پانے والی کاروائیوں میں بھی ایسے میں جبکہ شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے مغربی ممالک بہت زیادہ پروپیگنڈہ کرکے شامی شہریوں کے مارے جانے کا جھوٹا دعوی کر رہے ہیں۔ 2013 میں بھی جب شامی فوج نے غوطہ شرقی میں کارروائی کرکے کچھ علاقے دہشت گردوں سے پاک کئے تھے اس وقت بھی دہشت گردوں اور شام کے مسلح مخالفین کے حامی مغربی ملکوں نے شامی فوج پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگایا تھا ۔