امریکہ اور کیوبا کے وزرائے خارجہ کی ستاون سال بعد ملاقات
Jul ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
-
امریکہ اور کیوبا کے وزرائے خارجہ کی ستاون سال بعد ملاقات
کیوبا اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے ستاون سال کے بعد ملاقات کی ہے-
فرانس پریس کے مطابق کیوبا کے وزیر خارجہ برونو راڈریگیز نے اپنے امریکی ہم منصب سے درخواست کی کہ امریکہ ہوانا پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کر دے۔
ملاقات کے دوران انہوں نے خلیج گوانتانامو میں کیوبا کی سرزمینوں سے امریکی فوج کے انخلا کا بھی مطالبہ کیا۔ برونو راڈریگیز نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکہ کیوبا کے داخلی امور میں دخل اندازی سے گریز کرے تو ہوانا تعلقات بحال کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتا ہے۔
ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ کیوبا کے ساتھ تعلقات کی مکمل بحالی کا ایک طویل راستہ درپیش ہے اور اس دوران احتیاط سے کام لینا ہو گا۔