یورپ کی جانب مہاجرت کی روک تھام کے لئے بان کی مون کی اپیل
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غیر قانونی تارکین وطن کی یورپ کی جانب مہاجرت کی روک تھام کے لئے تمام حکومتوں کے وسائل بروئے کار لائے جانے پر تاکید کی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جمعے کے دن تمام حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی یورپ کی جانب مہاجرت کی روک تھام کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ بان کی مون نے تاکید کی ہے کہ یورپ کی جانب غیر قانونی مہاجرت کے بحران کو حل کرنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس بحران میں مبتلا ممالک سے اپیل کی کہ وہ مہاجرت کے قانونی اور پرامن طریقوں میں آ سانیاں پیدا کریں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیناں نے جمعے کے دن کہا ہے کہ سنہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک تین لاکھ تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کر چکے ہیں۔
دریں اثنا رواں سال کے آغاز سے اب تک دو ہزار پانچ سو افراد بحیرہ روم میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بعض رپورٹوں کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لیبیا کے ساحلوں پر دو سو تارکین وطن موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔az29082015