آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن کا ایک اورٹرک ضبط
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
آسٹریا کی پولیس نےغیرقانونی تارکین وطن کا ایک اورٹرک اپنی تحویل میں لےلیا ہے
فرانس کے ٹی وی چوبیس کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کی پولیس نے تین بچوں سمیت 26غیرقانونی تارکین وطن کا ایک ٹرک ضبط کیا ہے کہ جس میں سوارافراد کو شدید گرمی اورپانی کی قلت کے سبب، نامساعد حالات میں پایا گیا ہے-اس ٹرک کو جرمنی کے ایک سرحدی علاقے میں ضبط کیا گیا ہے- حال ہی میں ضبط کئے جانے والے اس ٹرک میں شام، بنگلادیش اور افغانستان کے26 غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے-
ٹرک میں موجود پیاس کی شدت سے جاں بلب بچوں کو ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ اس ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعرات کو بھی آسٹریا میں ایک کنٹینرضبط کیا گیا تھا جس میں اکہترتارکین وطن کی لاشیں پائی گئیں تھیں-
اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے- پولیس کا خیال ہے کہ یہ لوگ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے گروپ کے رکن ہیں۔