چین کے سب سے بڑے ڈرون طیارے نے پرواز کی
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
-
چین کا سب سے بڑا ڈرون طیارہ
چین کے رینبو فائیو سے موسوم سب سے بڑے ڈرون طیارے نے کامیاب پرواز کی ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ پرواز فاشسٹ مخالف جنگ میں کامیابی کی مناسبت سے، تین ستمبر کی آمد کے موقع پر چینی فوج کے سب سے بڑے مارچ پاسٹ کے انعقاد کے موقع پر انجام پائی ہے-رینبو فائیو ڈرون طیارے نے گذشتہ روز چین کے شمال مغربی صوبہ "گانسو" میں اڑان بھری تھی- اس ڈرون طیارے کے پروں کی چوڑائی بیس میٹر بتائی گئی ہے جو تین ٹن وزن کے ساتھ زمین سے پرواز کرسکتاہے-اس طیارے نے بیس منٹ تک فضا میں پرواز کی-
چین کی ایرو اسپیس اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ دہشت گردی سے مقابلے، دشمن کی شناخت، سرحدی علاقوں میں گشت، نگرانی اور معینہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا-