ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن ویانا پہنچ گئے
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
ہنگری کی ایک ٹرین کے ذریعے ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گئے ہیں
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کی پولیس نے منگل کے دن ایک بیان میں کہا کہ ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کو لیکرہنگری کی ایک مسافربردارٹرین ویانا پہنچی ہے۔اس ٹرین میں تین ہزار چھ سو پچاس غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے۔ کہا جاتا ہے کہ پناہ حاصل کرنے والے اکثر افراد کا تعلق شام سے ہے۔
پیرکے دن بھی ہنگری کی ایک ٹرین ویانا پہنچی تھی اس میں بھی غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔
ہنگری کے حکام ویزا نہ ہونے کی وجہ سے تارکین وطن کو ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن بالآخرپیرکے دن انہوں نے چند ٹرینوں سے غیرقانونی تارکین وطن کوآسٹریا اورجرمنی جانے کی اجازت دے دی۔