شام میں تاریخی آثار کی تباہی، یونیسکو کا ردعمل
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۹ Asia/Tehran
یونیسکو نے شام میں تاریخی آثار کی تباہی و بربادی کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کی ہے-
مصر کی الیوم السابع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے علمی و ثقافتی ادارے یونیسکو نے منگل کے دن ایک بیان میں شام کے شہر تدمر کے اہم ترین تاریخی ورثے "بل" عبادت گاہ کے انہدام کو انسانی تمدن کے خلاف ایک ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے-یونیسکو کے اس بیان میں شام میں دو ہزار سال سے بھی زیادہ پرانے تاریخی ورثے کو ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری رہنے پر شدید افسوس ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ دہشت گرد، ساڑھے چار ہزار سالہ انسانی تاریخ کو مٹا نہیں پائیں گے-
اس سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں " بل " عبادت گاہ ڈھائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مطالبہ کیا تھا-
شہر تدمر چار مہینے سے داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے میں ہے اور دہشت گردوں نے پیر کو دو ہزار سال پرانی "بل" عبادت گاہ کو منہدم کر دیا تھا-