نائیجیریا میں دھماکے، کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے
Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
شمال مشرقی نائیجیریا میں کئی بم دھماکوں میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میدوگوری میں اتوار کو تین بم دھماکے ہوئے جن میں آٹھ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکے شہر میدوگوری کی مرکزی مسجد اور آس پاس کی عمارتوں کے قریب ہوئے ہیں۔ اب تک کسی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ دھماکے دہشتگرد گروہ بو کو حرام نے کئے ہیں۔
بو کو حرام دہشتگرد گروہ نے چھے برس قبل حکومت نائیجیریا کے خلاف مسلح حملے شروع کیے تھے۔ بوکوحرام کے پرتشدد اقدامات اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک پندرہ ہزار افراد جاں بحق اور پندرہ لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔