مصر نے شام میں روس کی فوجی موجودگی کا خیرمقدم کیا ہے
Oct ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
مصر نے شا م میں روس کی فوجی کارروائیوں اور موجودگي کی حمایت کا اعلان کیا ہے
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ روس کی عسکری صلاحیتوں کے پیش نظر داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں روس کی شمولیت ، شام اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کی نابودی میں موثر واقع ہوگی-ان کا کہنا تھا کہ شام میں روس کی فوجی موجودگی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک بڑی مدد ہوگیاس سے پہلے روس نے علان کیا تھا کہ وہ شام میں تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کرے گا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں روس کے فضائی حملوں پر امریکہ اور اس کے اتحادی شدید تنقیدیں کرتے رہے ہیں -