صوبہ تخار کے ضلع درغد پر طالبان کا قبضہ
Oct ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
-
صوبہ تخار کے ضلع درغد پر طالبان کا قبضہ
طالبان نے افغانستان میں صوبہ تخار کے ضلع درغد پر قبضہ کر لیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ اس گروہ کے افراد نے بدھ کو صبح سویرے صوبہ تخار کے ضلع درغد پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا اور اس حملے کے دوران افغان فوجیوں کا ایک ٹینک بھی تباہ کر دیا-
انھوں نے دعوی کیا کہ طالبان کے ساتھ پولیس کی جھڑپ کے نتیجے میں بارہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طالبان کو بڑی مقدار میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھی حاصل ہوا ہے-
ابھی اس خبر کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں- افغان حکومت نے بھی ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-