یورپی ممالک تارکین وطن کے لئے اپنی سرحدیں بند کردیں: آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ
آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے یورپی ملکوں کو مشورہ دیا ہے کہ تارکین وطن کے لئے اپنی سرحدیں بند کردیں ۔
ارنا کے مطابق آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے بدھ کے روز لندن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ یورپی ممالک اپنی سرحدیں ان کے لئے بند کردیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ یورپی ملکوں نے اپنے یہاں شام کے مہاجرین کو آنے کی اجازت دے کے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزینان ، اینٹونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی ملکوں میں پناہ گزینوں کے حالات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو موسم سرما میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن میں زیادہ تعداد شام کے پناہ گزینوں کی ہے اور شام میں تکفیری دہشت گردی کی آگ بھڑکانے میں امریکا اور یورپ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔