تارکین وطن کی کشتتی ڈوبنے سے متعدد غرق اور لاپتہ ہوگئے
Oct ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں کم سے کم چار تارکین وطن غرق اور درجنوں دیگر لاپتہ ہوگئے۔
روئٹرس کے مطابق اسپین کے سمندری حادثات سے نمٹنے کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ افریقی تارکین وطن کی ایک کشتی مراکش کے ساحل سے تقریبا پینسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ڈوب گئی ۔اس حادثے میں چار افراد ڈوب کے ہلاک ہوگئے جبکہ پینتس افراد ابھی لاپتہ ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی میں چوّن تارکین وطن سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے اور جو لوگ بچالئے گئے ہیں انہیں اسپین کے ساحلی شہر مالاگا پہنچادیا گیا ہے۔