Nov ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • روس نے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم شام پہنچا دیا

روسی فوج کے خلاف ممکنہ حملوں کو روکنے کی غرض سے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم شام پہنچا دیا گیا۔

روس فضائیہ کے سربراہ وکٹر بوندا روف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سسٹم لاذقیہ شہر میں قائم روسی فوجی اڈے کے قریب آنے والے دشمن کے کسی بھی جہاز کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روس نے یہ اقدام داعش مخالف امریکی اتحاد کے اس بیان کے جواب میں کیا ہے کہ وہ شام مخالفین کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شام میں روسی حملوں کو ایک ماہ کا عرصے گزرنے کے بعد، ایسا دکھائی دیتا ہے کہ روس خود کو شام مخالفین ، نیز علاقائی و بین الاقوامی ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لیے آمادہ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت شام کے نام نہاد اعتدال پسند مخالفین کو ہر قسم کے جدید ترین ہتھیاروں، خاص طور سے اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں سے لیس کرنے سے شام کی صورتحال ایک بار پھر دھماکہ خیز ہو جائے گی۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اس اقدام کے نتیجے میں روس کو شام میں طویل عرصے تک رہنا پڑے گا اور بحران شام کے حل کا عمل بھی طول پکڑ جائے گا۔

ٹیگس