جنوبی سوڈان کے تشویشناک حالات پر اقوام متحدہ کو تشویش
Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کی جنگ میں بچوں کے مارے جانے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے سنیچر کو جنوبی سوڈان کے بارے میں ایک تشویشناک رپورٹ جاری کی ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوبی سوڈان کے صوبہ یونیٹی میں جھڑپوں میں شدت آگئ ہے جن میں عام شہری اور بچے مارے جارہے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس علاقے کے چالیس ہزار سے زائد باشندے شدید قحط سالی سے دوچار ہیں ۔ اقوام متحدہ نے اپنی اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ یونیٹی میں مارے جانے والے عام شہریوں میں ایک چوتھائی بچے ہیں۔