نائیجیریا: فوج نے بوکو حرام کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا
Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
نائیجیریا میں فوج نے بوکو حرام کے بہت سے افراد کو موت کے گھاٹ اتار دینے کا دعوی کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں ایک لڑائی میں بوکو حرام کے بیس افراد مارے گئے۔فوج نے بتایا ہے کہ بوسو نامی علاقے میں ایک گاؤں پر حملہ کرکے بوکو حرام کے دہشت گردوں نے پچیس شہریوں کو قتل کردیا تھا جس کے بعد فوج نے حملہ کر کے اس دہشت گرد گروہ کے کم سے کم بیس افراد کو ہلاک اور درجنوں دہشت گردوں کو زخمی کر دیا۔ نائیجیریا کی فوج نے بتایا ہے کہ بوکو حرام کو علاقے سے بھگا دیا گیا ہے۔