شام میں دہشت گردوں پر روس کے حملوں کا خیر مقدم
-
شام میں دہشت گردوں پر روس کے حملوں کا خیر مقدم
فرانس کے پارلیمانی وفد نے شام میں دہشت گردوں پر روس کے حملوں کو موثر اور کارگر قرار دیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن شام کے دارالحکومت دمشق پہنچنے والے فرانس کے پانچ رکنی پارلیمانی وفد نے شام میں دہشت گـردوں کے خلاف روس کی کارروائیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس وفد کے سربراہ ٹیری ماریانی نے روس کی فوجی کارروائیوں کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے مقابلے میں استعمال ہونے والے تمام وسائل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
فرانس کے سابق صدر نیکولاس سرکوزی کی پارٹی کے رکن نیکلا دویک نے بھی شام میں دہشت گردوں پر روس کے حملوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے قیام امن کے لئے حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی اختیار کی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے شام مخالف موقف اختیار کر رکھا ہے اور انہوں نے حال ہی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ روس کی مداخلت دمشق کے نظام کو تو بچا سکتی ہے لیکن بشار اسد کو نجات نہیں دلا سکتی۔