Nov ۱۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • پیرس میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
    پیرس میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص کو دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پولیس نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک انتیس سالہ فلسطینی نوجوان کو، کہ جس نے بٹاکلان کنسرٹ ہال میں لوگوں کو یرغمال بنایا تھا، پیرس کے نواحی علاقے میں کارروائی کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ممکن ہے بعض حملہ آور یونان سے فرانس میں داخل ہوئے ہوں۔

واضح رہے کہ جمعہ کی رات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے واقعات میں کم از کم ایک سو انتیس افراد ہلاک اور تقریبا ساڑھے تین سو زخمی ہو گئے تھے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے ان دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ٹیگس