امریکی ڈرون حملے میں بارہ طالبان ہلاک
Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
-
امریکی ڈرون کے حملوں میں بارہ طالبان مارے گئے ہیں۔
امریکی ڈرون کے حملے میں طالبان کے بارہ افراد مارے گئے ہیں۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان احد زئی عبدالزئی نے بتایا ہے کہ ہفتہ کے دن امریکی ڈرون حملے میں بارہ طالبان مارے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا مارے جانے والوں میں تین افغان شہری اور نو غیر ملکی شامل تھے۔ امریکی فوج اور سی ائی اے کی جانب سے جاسوسی اور فوجی کاروائیوں کے لئے بغیر پائلٹ کے یہ طیارے پاکستان، افغانستان، یمن اور سومالیہ میں گذشتہ چند سالوں سے استعمال کئے جارہے ہیں۔ امریکہ نے طالبان کے خلاف حملوں کے بہانے افغانستان کے کئی علاقوں پر ڈرون حملے کئے ہیں جس میں کئی افغان عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔