Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۶ Asia/Tehran
  • الجزائر کے وزیر سیاحت نے مغربی ممالک کو فرانس کے دہماکوں کا زمہ دار قراد دیا ہے ۔
    الجزائر کے وزیر سیاحت نے مغربی ممالک کو فرانس کے دہماکوں کا زمہ دار قراد دیا ہے ۔

آفریگیٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے وزیر سیاحت عمار غول نے کہا ہے کہ فرانس اور مغربی ممالک شام اور لیبیا کی موجودہ بد امنی کے زمہ دار ہیں اور ان مملک کی پالیسیاں پیرس جیسے دہشتگردانہ حملے کی وجہ بنی ہیں۔

عمار غول کا کہنا تھا فرانس اپنے اقدامات کے نتائج کو بھگت رہا ہے اور فرانس کے حکام اپنے ملک میں امن و امان کے قیام اور اپنی دیگر زمہ داریوں سے پہلے شام میں امن و استحکام کا احیا کریں۔ الجزائر کے اس وزیر نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام اور لیبیا جیسے ممالک کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

ٹیگس