Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی حکومت کو پیرس دہشت گردانہ حملوں کا علم تھا
    امریکی حکومت کو پیرس دہشت گردانہ حملوں کا علم تھا

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کو اس بات کا علم تھا کہ داعش گروہ مغرب پر حملے کی توانائی رکھتا ہے۔

گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر ترکی کے شہر انتالیہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے کہا کہ امریکہ شروع ہی سے آگاہ تھا کہ داعش میں مغربی ملکوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش ایسے افراد کا ایک چھوٹا گروپ ہے جن کے لیے مرنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور یہ افراد بے شمار لوگوں کو ہلاک کرسکتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایسے افراد کے مقابلے کے لیے اصل مشکل جنگی پیچیدگی اور اسلحے کی نہیں بلکہ ان کی آئیڈیالوجی ہے جس میں مارنے اور مرجانے کا شدید رجحان پایا جاتا ہے۔

انہوں نے داعش کے خلاف جنگ کی مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات قبول کرلینا چاہیے کہ داعش جیسے گروہوں کے خلاف جنگ کوئی روائتی جنگ نہیں ہے۔

ٹیگس