امریکہ اور نیٹو کی پیرس حملے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش
ایک ممتاز امریکی سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو، پیرس حملوں سے شام کے خلاف جنگ کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کے لئے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ممتاز امریکی سیاسی تجزیہ نگار پال کریگ رابرٹز نے پریس ٹی وی سے گفتکو کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پیرس دہشت گردانہ حملے شام کے خلاف حملوں میں شدت کے ایک بہانے میں تبدیل ہوگئے ہیں اور نیٹو اور امریکا ان حملوں سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ میرے خیال میں امریکیوں نے یورپ میں شامی پناہ گزینوں کے بارے میں جو بات کہی ہے وہ پوری طرح من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
پال کریگ رابرٹز نے کہا کہ پناہ گزینوں نے کوئی بم یا ہتھیار یورپی ممالک اسمگل نہیں کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا خود مشرق وسطی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کو شام کے صدر جمہوریہ بشار اسد کی حکومت کی سرکوبی کے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کرے گا۔