Nov ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • نائیجیریا کے میڈوگوری شہر میں خودکش حملہ آور نے بے گھر افراد کے اجتماع میں داخل ہونے کے بعد، خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
    نائیجیریا کے میڈوگوری شہر میں خودکش حملہ آور نے بے گھر افراد کے اجتماع میں داخل ہونے کے بعد، خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

نائیجیریا میں ایک خود کش حملے میں آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے میڈوگوری شہر کے ایک مقامی عہدیدار نے اتوار کے دن بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بے گھر افراد کے اجتماع میں داخل ہونے کے بعد، خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔
ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے لیکن اس ملک کے سیکورٹی حکام نے اسے بوکو حرام کے خودکش حملوں جیسا دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ میڈوگوری شہر میں اکتوبر کے مہینے میں سات دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جن کے نتیجے میں چوّن افراد جاں بجق ہوئے تھے۔

ٹیگس