پاکستان؛ شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش حملے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک
Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے خودکش حملے میں حکومت کے حامی عسکریت پسند گروپ کا کمانڈر مارا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب میں ہونے والے مشتبہ خودکش حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ وزیرستان کنٹریکٹر یونین کے سربراہ نور حسن محسود کے گھر پر شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ذرائع کے مطابق "امن کمیٹی" یا "گڈ طالبان" کے نام سے مشہور حکومت نواز عسکریت پسند گروپ کا سربراہ عبدالواحد معروف بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔