برطانوی شہریوں کو لاحق داعش کے خطرات میں اضافہ
Nov ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
-
برطانوی شہریوں کو لاحق داعش کے خطرات میں اضافہ
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانوی شہریوں کو لاحق داعش کے خطرے میں اضافہ ہوگیا ہے۔
لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے جمعرات کے روز برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے درمیان کہا کہ ملک اور بیرون ملک مقیم برطانوی شہریوں کو لاحق داعش کے خطرے میں اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر داعش کا مقابلہ نہ کیا گیا تو اس سے لاحق خطرے میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش کے مالی ذرائع کا خاتمہ کیا جانا چاہئے اور شام کے علاقے الرقہ میں اس دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر ہوائی حملوں میں اضافہ ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں داعش کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا جانا چاہئے۔
ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ کو شام میں داعش کے خلاف فوجی حملوں میں شامل ہونا چاہئے۔