داعش نے چار مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا
Nov ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
دہشت گردگروہ داعش نے چار مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق داعش گروہ سے وابستہ ایک گروہ نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا کہ مصر کے شمالی صوبے الجیزہ میں پولیس مرکز پر اس گروہ نے حملہ کیا تھا جس میں چار مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
اس بیان میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مصری سیکورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس بیان میں مصری سیکورٹی فورسز کو "ستمگر حاکم کے فوجیوں" کا نام دیا گیا ہے۔