Dec ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • یوکرینی فوج اور مخالفین میں جھڑپیں
    یوکرینی فوج اور مخالفین میں جھڑپیں

یوکرینی فوج اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

کی ایف میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت مخالفین نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران دونباس کے متعدد علاقوں میں یوکرینی فوج کے ٹھکانوں کو اکیاون بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ حکومت مخالفین نے لوہانسک اور دونیسک سٹی میں بھی یوکرینی فوج کے مورچوں پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے ہیں۔ تاحال ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب حال ہی میں حکومت یوکرین اور مخالفین نے بیلاروس کے شہر مینسک میں ، یورپی یونین اور سلامتی کونسل کے نمائندوں کی موجودگی میں جنگ بندی کے عبوری معاہدے پر دستخط کئے ۔ رواں سال فروری میں ، روس ، یوکرین، جرمنی اور فرانس پر مشتمل ایک رابطہ گروپ بھی قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد مشرقی یوکرین میں جاری بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنا ہے۔

ٹیگس